قصور کی کاغذ فیکٹری میں حادثہ پر رہنمائوں کا ردعمل

71

پاکستان مزدور محاذ، متحدہ لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنمائوں شوکت علی چودھری، اقبال ظفر، محمد یعقوب، الطاف حسین بلوچ اور فضل واحد نے قصور کی کاغذ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں دو مزدوروں کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے پر اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر ادارے اور فیکٹریاں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے قوانین پر عمل درآمد کریں تو اس طرح کے حادثات سے بچا سکتا ہے۔ لیکن نہ تو فیکٹری مالکان ان قوانین پر عمل درآمد کرتے ہیں اور نہ ہی محکمہ محنت ان قوانین پر عمل درآمد کروانے میں سنجیدہ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آئے روز فیکٹریوں میں حادثات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف فیکٹریوں کو بھاری نقصان ہوتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مزدوروں کی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں اور جو زخمی ہوتے ہیں۔ ان میں کئی عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔ مزدور رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لیبر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور لیبر انسپکشن کے نظام کو موثر اورفعال بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے۔