اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اتحادیوں پہ اعتماد کی بات نہیں ہے اب اتحادیوں کے عمران صاحب پہ اعتماد کی بات ہے،اتحادیوں کو اب عمران صاحب پہ اعتماد نہیں رہا ،عوام، اتحادیوں، اور ایم این ایز کو بھی عمران صاحب پر اعتماد نہیں رہا اسی لئے آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی آپ کی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کی وجہ سے عوام کا سامنہ نہیں کر سکتے ،اتحادی ساتھ ہوتے تو وضاحتوں اور رونے کی ضرورت پیش نہ آتی،مانگے تانگے کی کرسی میں کچھ اپنا نہیں ہوتا۔