پشاور(جسارت نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ کالام سنوا سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کیساتھ دنیا بھر کے سیاح بھی بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سے ایک طرف کھلاڑیوں کو آگے آنے کے بھرپور مواقع ملیں گے اس کیساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔وہ گزشتہ روز کالام میں جاری سنو اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف ایونٹس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ‘ اس کے ہمراہ ریجنل اسپورٹس آفیسر کاشف فرحان’ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی’صدر خیبرپختونخوا اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن عاصم شیراز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’چک بال’سنو رسہ کشی’روایتی انگور گوشی’رگبی’جوجیٹسو کے مقابلے کالام میں شروع ہوگئے’ڈی سی سوات جنید خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس قسم کے ایونٹس منعقد کروائیں تا کہ سیاح بھی اس میں دلچسپی لیں۔