سکھر (نمائندہ جسارت)روہڑی میں خواتین دوکاندار کو بے وقوف بنا کر 50 ہزار روپے چوری کر کے فرار ہو گئیں ،اسٹیشن روڈ لالا شہزادہ چوک پر محمد سہیل قریشی کی پرچون کی دوکان پر 2 عورتیں بچے کے ہمراہ آئیں اور سودا سلف لینے کے لیے دکاندار کو بحث میں مصروف رکھاجبکہ بچے نے دوکان میں داخل ہوکر کیش کائونٹر سے 50 ہزار سے زائد نقدی نکال لیے، بعد ازاں خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں ،واقعہ کی اطلاع روہڑی تھانے میں دے دی گئی ۔انجمن تاجران روہڑی نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں امن و امان قائم کرکے دوکاندار سے لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے ۔