چین میں لاک ڈاؤن سے سی پیک منصوبوں میں تاخیر ہوئی، خالد منصور

515

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہکورونا کی وجہ سے چین نے سخت ایس او پیز جاری کیے تھے اور تقریباً سارا چین بند تھا اورسی پیک کے بڑے منصوبوں کا سامان چین سے آنا تھا اس وجہ سے سی پیک منصوبوں میں کچھ تاخیر ہوئی ہے یہ تاثر دینا کہ کسی وجہ سے سی پیک کے منصوبے سست روی کا شکار ہوگئے تو میں اس بیانیے پر یقین نہیں کرتا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خالد منصور نے کہا کہ ہمیں چوکنا رہنا ہے کیونکہ یہ صورتحال سب
کے اوپر عیاں ہے کہ کچھ قوتیں ایسی ہیں جو سی پیک کے خلاف ہیں، سی پیک کا فیزون مکمل ہوچکا ہے اور اس میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، ہم نے اپنی معیشت کو اگر بحال کرنا ہے تو ہمیں درآمدات کو کم کرنا اور برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔ خالد منصور کا کہنا تھا کہ چین کیلیے سی پیک منصوبہ اتنا اہم ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ نہ صرف سی پیک منصوبہ پاکستان کیلیے گیم چینجر ہوگا بلکہ چین اس کو ایک فلیگ شپ منصوبہ کہتا ہے اور گوادر کو کہتا ہے کہ یہ تاج میں ہیرا ہے۔ گوادر کے ذریعے چین کی مصنوعات 21سے24دن کم وقت میں یورپ، افریقا اور مشرق وسطیٰ میں پہنچیں گی اور شپمنٹ کی قیمت بھی کم ہوگی۔