بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ، مریم نواز نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

208
اتحادیوں کی منت سماجت کرنے سے حکومت کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے، مریم نواز

 لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے،اس حکومت نے عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی ہے۔اس اضافے پر اپوزیشن رہنما ﺅں نے شدید تنقید کی ہے اور مریم نواز نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی، عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔