بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی،مریم نواز

262
women's day

لاہو:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔ان خیالات کااظہار مریم نواز نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں