پشاور: پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرکے افیون اور چرس کی بھاری کھیپ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے،4ملزمان گرفتارکرکے196کلو منشیات برآمد کرالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ٹاﺅن اور تھانہ چمکنی پولیس نے چار اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ سے ہے۔پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم جمال اور محمد طارق پشاور، سہیل انجم واہ کینٹ جبکہ ملزم شکیل افسر راولپنڈی کا رہائشی ہے، ملزمان نے پنجاب میں سرگرم پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے۔تھانہ ٹاﺅ ن پولیس نے 156 کلو گرام اعلی کوالٹی افیون جبکہ تھانہ چمکنی پولیس نے 40 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کی ہے، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔