گلیڈی ایٹرزکو دھچکا، آل رائونڈر محمد نواز انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر

148

لاہور(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈر محمد نواز پائوں کی انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔ٹیم مینجمنٹ اب محمد نواز کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرے گی۔ اہم کھلاڑی کی خدمات سے محرومی کوئٹہ کے لیے بڑا دھچکا ہے۔پی ایس ایل میں اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی پوزیشن ہے۔ انہوں نے 5میں سے صرف 2میچ جیتے ہیں۔اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بھی غیر قانونی قرار دیا ہے اور ایکشن کی درستگی تک وہ معطل رہیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر محمد حسنین پی ایس ایل میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بولنگ کنسلنٹ مقرر کرے گا۔