اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ایک ناکام اور شکست خوردہ اپوزیشن کا غماز تھا، ناکامی اور پیشگی شکست پی ڈی ایم کے قائدین کے چہروں سے نظر عیاں ہے، اپوزیشن لانگ مارچ اور عدم اعتماد کرکے اپنا شوق پورا کرلے۔ وزیر داخلہ نے کہا اپوزیشن کے پاس لانگ مارچ کرنے کے لیے مین پاور ہی موجود نہیں۔