شہر میں مقیم چینی باشندوں کی سیکورٹی سخت کرنے کافیصلہ

315

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں مقیم چینی باشندوں کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چینی حکام کی جانب سے پاکستان میںمقیم خصوصا سی پیک کے کام کی غرض سے گودار اور کراچی میں موجود اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد سی پیک کو نقصان پہنچنے کے اندیشے کے پیش ِ نظر حساس اداروں کو چینی شہریوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے فوری بعد پاک چائنا سپر مارکیٹ،ایمپریس مارکیٹ،آغا سپر مارکیٹ،پیراڈائز سپر مارکیٹ سمیت چینی کھانوں کے مختلف ریسٹورنٹس کی نہ صرف سیکورٹی بڑھائی گئی ہے بلکہ مذکورہ مقامات کے اطراف سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔