فیصل آباد:نڑوالاروڈبڑے قبرستان کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرایک شخص کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیاجسے طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق نوری چوک غلام محمدآبادکارہائشی40سالہ امتیازاحمدکسی کام سے جارہاھاکہ2ڈاکوﺅں نے اُسے یرغمال بنالیااس دوران اُس نے مزاحمت کی توڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے اُسے زخمی کردیااورخودفرارہوگئے۔بروقت اطلاع ملنے کے باوجودپولیس تاخیرسے پہنچی جس کی وجہ سے ڈاکوﺅں کاسراغ نہ لگایاجاسکا۔
علاوہ ازیں نواحی گاﺅں113ج۔ب کے قریب بہن کے لئیے دوائی لینے کے لئے جانے والے شخص کوپُراسرارحالات میں فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کارہائشی45سالہ ذوالفقاراحمدموٹرسائئکل پراپنی ہمشیرہ کے لئے دوائی لینے کے لئے جارہاتھاکہ نامعلوم افرادنے اُسے گولی ماردی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس کاکہناتھاکہ مضروب کی طرف سے درخواست ملنے اورملزموں کی نشان دہی کے بعدقانونی کارروائی کی جائے گی۔