اسلام آباد:صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے ایوانوں کے در و دیوار ہل گئے ہیں۔
چوہدری محمد یٰسین کا کہنا تھاک ہحکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گے ہیں بوکھلاہٹ کے عالم میں پی ٹی آئی کے وزرا نے سندھ میں ڈھیرے ڈال رکھے ہیں اور بے بنیاد پروپیگنڈا کے زریعے اپنی ناپاک خواہشات کی تکمیل چاھتے ہیں لانگ مارچ پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا ھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی گی تو نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ھو گی اس وقت ملک کی بقاءخطرے میں سٹیٹ بنک بھی عالمی مالیاتی ادارے کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے روپیہ بے وقت ہو چکا ہے سبز پاسپورٹ کی دنیا میں رسوائی ہو رہی ہے27فروری موجودہ حکمرانون کے جانے کی ابتداءہو گی اور جب یہ سونامی اسلام آباد پہنچے گا اس حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہو گا۔ ڈالر قابو سے باہر پیٹرول ڈیزل بجلی گیس اور اشیاءضروریہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہین لوگ خود کشی پر مجبور ہو چکے ہیں ۔