وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو اسپتال دادو کا دورہ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی

189

دادو(نمائندہ جسارت) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرہ پیچوہوکانو تعمیر ڈی ایچ کیو اسپتال کااچانک دورہ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ،ایم ایس اسپتال کو بھی وزیر نے آڑے ہاتھوں لیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو زیر تعمیر 430 بیڈز پر مشتمل ڈی ایچ کیو اسپتال دادوکا دورہ کرنے پہنچ گئیں۔ وزیر صحت نے اسپتال کے تیار ہونے والے مختلف بلاکس کا دورہ کیا ورکس اینڈ سروس اور محکمہ ہیلتھ دادو کے افسران کی جانب سے ڈاکٹر عزرہ پیچوہو کو اسپتال
میں بننے والے مختلف بلاک اور شعبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر صحت سندھ نے اسپتال کے مختلف بلاک کا دورہ کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نو تعمیر ہسپتال کو انڈس والوں کے حوالے نہیں کرے گیں محکمہ صحت ہی چلائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر پروین رند نے مجھے درخواست نہیں دی تھی اس نے آکر مجھے بولا تھا جس کے بعد معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر صحت دورے کے دوران اسپتال انتظامیہ اور ایم ایس پر بڑس پڑیں، انتظامیہ کی جانب سے بڑے دعوے کیے گئے کہ ہر چیز مکمل ہے اسپتال میں بجلی اور اسٹینڈ بائی جنریٹر ہونے کے باجود انتظامیہ صوبائی وزیر کو اندھیرے میں موبائل کی ٹارچ جلا کر اسپتال کا دورہ کرواتے رہے دوسری جانب اسپتال کی ایس این ای کے متعلق سول اسپتال دادو کا ایم ایس عبدالکریم میرانی بار بار وزیر صحت کو کہتے رہے جس پروزیر صحت غصے میں آگئی ںاور ایم ایس کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہاکہ کیا ایس این ای ایس این ای لگا رکھا ہے پہلے اسپتال تو مکمل ہونے دیں محکمہ ورکس اینڈ سروس کے افسران بھی فائل مکمل نا ہونے کے باعث دوڑیں لگاتے نظر آئے۔