سکھر(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد نے مینارہ روڈ، بیراج کالونی سمیت شہر کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نے اسکولوں میں موجود ویکسی نیٹر ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جبکہ ڈی سی سکھر نے اسکولوں میں صفائی ،تعلیمی سرگرمیوں اور لائبریری سمیت اسکولوں کی لیب کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر سکھر نے طالبات سے مائیکرو اسکوپ ،ریاضی ،بائیولوجی کے متعلق سوالات بھی کیے اور ان سے مختلف نظمیں اور اشعار بھی سنے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جاوید احمد بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مزید بہتر سے بہتر کرنے اور اسکول کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں۔