لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر محمدعابد خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے موقع پر کھلاڑیوں، میچ آفیشلزسمیت شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جار ہی ہے۔ لاہور پولیس کے تمام یونٹس سے 08 ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 11ایس پیز، 41ایس ڈی پی اوز،103انسپکٹرز،510اپر سب آرڈینیٹس اور لیڈیزپولیس سمیت 08 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔کھلاڑیوں کی قیام گاہ سے قذافی اسٹیڈیم تک روٹس میں آنے والی عمارات پر جوان تعینات کیے گئے ہیں۔پی سی ہوٹل ، قذافی اسٹیڈیم اورروٹ پرایلیٹ فورس کی 73،ڈولفن اسکواڈ 102اور پی آریو کی 82ٹیمیں پٹرولنگ یقینی بنارہی ہیں۔شائقین کرکٹ کو شٹل بس سروس اور قذافی اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل مکمل جسمانی تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اسٹیڈیم کے گردو نواح اورمختلف مقاما ت پر 65ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔سیکورٹی چیکنگ کے لئے 6ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران وجوان الرٹ رہیں۔