حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست رئیس غلام قادر مری نے آصف زرداری کی صحت یابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ آصف زرداری کو صحت یابی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری مدبر سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کو مستحکم بنانے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ اب بھی وہ سیاست میں رواداری ، محبت اور بھائی چارے کی علامت کے طورپر پہنچانے جاتے ہیں۔ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خودمختاری کے علاوہ سندھ کی خوشحالی او رترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ آج سندھ میں پیپلز پارٹی ہی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کی سہولیات دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اپنی صحت بہتر نہ ہونے کے باوجود بھی ملک کے اہم سیاستدانوں سے ملاقات کرکے جمہوریت اور جمہوری عمل کو مستحکم بنانے میں کردار ادا کررہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں پیپلزپارٹی ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کر غریب عوام کے لیے معاشی خوشحالی کا پیکیج دے گی۔