ملتان(خبر ایجنسیاں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا۔بلاول زرداری نے ملتان میں ورکرز کنونشنسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی مہم چلانی ہے، ہم اسلام آبادپہنچیں گے اوروزیراعظم سے حساب لیں گے، حکومت کی نااہلی بے نقاب کریں گے، ہم سب نے مل کر کٹھ پتلی کا بندوبست کرنا ہے۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا، جب ہم عدم اعتماد لائیں گے تب پورا ملک دیکھے گا، مارچ آنے سے پہلے ان کی ایک وکٹ گر چکیہے، کراچی کاایک وزیر پہلے نوکری پھروزارت سے نکالا گیا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ آج عمران خان خود ہی اپنے وزرا میں سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے، 10 چہیتوں کو عمران خان نے سرٹیفکیٹ دیے اورباقی وزرا پر عدم اعتماد ظاہر کیا، ایک و وزیرجس نے سی پیک کوسبوتاژکیاان کوبھی سرٹیفکیٹ دیاگیا، ہمارے وزیر خارجہ کو ایک سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا، عمران خان نے ملتان سے ناانصافی کی ، صرف دس وزیر عمران خان کی شاباشی کے لائق ہیں، خان صاحب نے اپنے 10 چمچوں کو سرٹیفکیٹ بانٹ دیا ہے۔