حجاب پابندی، عدالتی فیصلے کیخلاف طلبا نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

490
بھارت: خاتون لیکچرار نے حجاب اتارنے کے بجائے استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی: کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے حجاب پر پابندی کے عبوری فیصلے کے خلاف طلبا نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دوبارہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے کیس کے فیصلے تک کالجز میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کی ہے۔  تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ نے کیس کا فیصلہ کا آنے تک حجاب پہننے پرپابندی عائد کرنے کا عبوری فیصلہ سنایا تھا۔

گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کرناٹک ہائی کورٹ میں ہونا چاہیے۔