وزیراعلی عثمان بزدارکا فیصل آباد کے علاقے میں بیوی کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس 

184

لاہور : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے میں بیوی کو آگ لگا نے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں-وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے –