5وزیر ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں، احسن اقبال

141
عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ( ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے کہ5وزیر ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کا بینہ ارکان بتاتے ہیں کہ عمران خا ن جیسا ڈکٹیٹر اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم پہلے نہیں دیکھا۔ا نہوں نے کہا کہ امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کر عوام کا ساتھ دیں گی۔ اگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کاحساب لیں گے۔

احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کابینہ کے پانچ وزیر ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔پانچ ممبران ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کےلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ23مارچ کو پورے ملک سے مزدور، کسان، کارکن اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے لوگوں کے خلاف مقدمات بنارہے ہیں۔ پاکستان کرپشن میں 16درجے گر کر 140 نمبر پر آ چکا ہے۔