عوام عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، سعدرفیق

186

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام کا شکوہ ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں اپوزیشن فرنٹ لائن پر نہیں کھڑی ہورہی ہے۔عوام تو کب کا عمران خان پر عدم اعتماد کر چکے ہیں تاہم اسمبلیوں میں عدم اعتماد کا تعین وقت کرے گا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو روز تک
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا جس میں حکومت سے متعلق مزید فیصلے ہوں گے جن میں تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے، عمران خان کی حکومت کا جانا اب ٹھہر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت کے خلاف عدم اعتماد لے کر آرہی ہے اور سنجیدگی سے اس حوالے سے سوچ بھی رہی ہے،اب کچھ نہ کچھ تو ہوگا۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عدم اعتماد کے بعد عبوری وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے یا پیپلز پارٹی سے امیدوار ہوگا کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبان خلق کو نقارہِ خدا سمجھو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کوئی گورننس نہیں دی ہے، عمران خان وقت زیادہ لے گئے ہیں،ان کا وقت اتنا نہیں تھا۔