نوابشاہ (رپورٹ کاشف رضا)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری حافظ فیضان بھٹی نے نوابشاہ میں مسلم برادرز کی جانب سے انکے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جسکے ذریعے بھارت کا بدنما نام نہاد سیکولر ریاست کا چہرہ عیاں ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پروفیسر گریگوری اسٹنٹن (Greogry Stanton) نے ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کی بی جے پی کے انتہا پسند غنڈوں کے ہاتھوں نسل کشی کی سائنٹیفک پیشگوئی کی تھی جو اب سچ ثابت ہورہی ہے، امریکی پروفیسر کی اس سے قبل روہنگیاسمیت مختلف پیشگوئیاںبھی سچ ثابت ہوچکی ہیں۔بھارت میں مسلمانوںپر زمین تنگ کی جارہی ہے، کبھی حجاب تو کبھی اذان پر پابندی جیسے اقدام کے ذریعے مسلمانوںکے جذبات مجروح کیے جارہے ہیں۔بھارت میں مسلمانوںکی نسل کشی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اب تو مسلمان اداکاروںکو بھی مختلف بہانوںسے تنگ اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے نوجوانوں کےلیے ایک نعمت ہے اور اس نعمت کو اسکے سابقین آج بھی تسلیم کرتے ہیں مولانا مودودیؒ نے امت مسلمہ کو جو راستہ دکھایا تھا اور آج اپنی اہمیت و افادیت کے اعتبار سے آگے بڑھ رہا ہے۔