سلیکٹڈ وزیراعظم کے الوداعی دورے شروع ہوچکے، شازیہ مری

146

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکی مرکزی اطلاعات سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے الوداعی دورے شروع ہو چکے ہیں،آصف زرداری کے خلاف مہم جوئی کرنے والوں کے مقدر میں شرمندگی ہوگی اورعمران خان کی معاشی ترقی کا راز خیرات اور صدقات کے رقم میں خورد برد ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے ردعمل میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان چھوٹی موٹی چوری نہیں بڑے ڈاکے مارتے ہیں اور ایل این جی کی خریداری میں اربوں روپے کی چوری کی گئی ہے جبکہ صحت کارڈ کی آڑ میں 450 ارب روپے کا ڈاکا میگا کرپشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 ارب روپے میں بہت بڑا سرکاری اسپتال بن سکتا ہے اور ان 10 ارب روپے سے مفت علاج اور ملازمین کی تنخواہ بھی مل سکتی ہے لیکن عمران خان اپنے کاروبار کی خاطرسرکاری اسپتال ختم کرنا چاہتے ہیں۔