پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

166

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا سربراہی اجلاس کل (جمعہ) کو ہوگا ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے مرکزی رہنماﺅں اور سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق تجاویز اور سفارشات ساتھ لیکر آئیں ،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے درمیان ملاقات بھی کل جمعہ کو لاہور میں ہوگی تاہم فضل الرحمن نے تحریک عدم اعتماد پہلے مرکز یا پنجاب میں لائے جانے سے متعلق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے رائے مانگ لی ہے۔ انہوںنے ن لیگ سے بھی واضح جواب مانگا ہے کہ بتایا جائے کہ ن لیگ عثمان بزدار کو ہٹانا چاہتی ہے یا نہیں ،شہباز شریف سے ملاقات میں بھی مولانا یہ معاملہ اٹھائیں گے آیا ن لیگ عثمان بزدار کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے کی صورت میں ق لیگ کے چودھری پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے پر تیار ہوگی یا پھر حمزہ شہباز کو میدان میں اتارا جائے گا۔
پی ڈی ایم /