عمران خان کے گھبرانے کے دن قریب آچکے‘ مریم اورنگزیب

117

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کے دن قریب آچکے، وزیراعظم کی تقریر عدم اعتماد تحریک کی کامیابی کا اعلان ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ ان کے گھبرانے اور عوام کے سکون کے دن قریب آ گئے ہیں ۔ نواز شریف شہباز شریف ہی کی اب تقریریں سننی پڑیں گی ایک گھنٹہ کریں یا 12گھنٹے۔ عوام کو مبارک ہو، عمران صاحب نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے ہی آج اس کی کامیابی کا اعلان کر دیا ۔ آپ کو گھر بھیج کر تاریخی نااہلی، نالائقی، کرپشن اور لوٹ مار سے نجات دلائے گا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب نے آج خطرے ناک بننے کی ناکام کوشش کی، عمران صاحب بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے ،اٹھارہ سال چور چور کا شور مچانے والے عمران مافیا کو قوم پہچان چکی ہے۔ عمران صاحب کے گھر جانے کا وقت ہوا ہے تو ان کی چیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں۔ عمران صاحب طاہر اقبال، ارشد، رفیق اور نعمان کے اکاو¿نٹس میں 500 ارب آپ کی فارن فنڈنگ سے آ جاتے ہیں۔