اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کر دی ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شاہ محمد خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔