لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نئے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کی شکل میں عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے کے بعد نیازی دور حکومت اب نئے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اگلے بجٹ میں ٹیکس سلیب پر نظرثانی اور بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ حکومت جتنی دیر رہے گی عوام کے لیے اتنا ہی برا ہوگا۔