منی لانڈرنگ ،ثبوت نہ ملنے پر شہباز شریف اور سلمان کیخلاف تحقیقات ختم

273

لاہور(نمائندہ جسارت)نیشنل کرائم ایجنسی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو منی لانڈرنگ الزامات میں بے گناہ قرار دے دیا۔دستاویز کے مطابق شہباز شریف کے خلاف تحقیقات پاکستانی حکومت کے کہنے پر شروع ہوئیں، نیشنل کرائم ایجنسی نے دسمبر 2019ء میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے ضبط کر لیے تھے، ثبوت نہ ملنے پر این سی اے نے شہباز اور سلمان کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن ختم کر دی۔