لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لاہور کی عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عاٸد کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے، عدالت نے ملزمان کو 18 فروری کو فرد جرم کے لیے طلب کیا ہے۔