شاہد آفریدی کی دبئی میں لالا دربار کے نام سے ریسٹورنٹ کھولنے کی تیاریاں

494

 شاہد آفریدی کے پرستاروں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ۔بوم بوم آفریدی اب ریسٹورنٹ کھولنے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی نے پوسٹ شئیرکی جس میں انہیں شیف والا جیکٹ باندھ کرکچن میں کھڑے ہوکرٹماٹرکوبال کی طرح اچھالتے اورٹماٹرکاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مخالفین کے چھکے چھڑانے والے بوم بوم آفریدی نے پوسٹ میں لکھا کہ تیارہوجائیں بڑے اعلان کے لئے۔

شاہدآفریدی نے لا لا دربارکے ہیش ٹیگ بھی شئیرکئے۔

اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی دبئی میں اپنا ریسٹورنٹ لالا دربارکے نام سے کھولنے جارہے ہیں جس میں دیسی کھانے پیش کئے جائیں گے۔

شاہد آفریدی جلد اپنے ریسٹورنٹ سے متعلق تفصیلات منظرعام پرلائیں گے۔