وزیراعظم کا دورہ فیصل آباد، جہانگیرترین گروپ کے راجہ ریاض احمد غیرحاضررہے

361

فیصل آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ فیصل آبادکے موقع پرمسلم لیگ ن میں مبینہ شمولیت کے خواہش منداورجہانگیرترین گروپ کے حکومتی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد غیرحاضررہے۔

وہ پیشگی اطلاع کے باوجود زرعی یونیورسٹی سمیت کئی مقامات پروزیراعظم کی کئی گھنٹے مصروفیات میں نظرنہ آسکے۔اُن کے ترجمان کاکہناتھاکہ وہ چکوال میں اپنے کسی عزیزکی شادی میں شامل تھے اس لئے وہ تقریبات میں شامل نہ ہوسکے۔

سیاسی ذرائع کاکہناہے کہ راجہ ریاض احمدعنقریب پی ٹی آئی کوخیربادکہنے والے ہیں اس لئے وہ اس قسم کی تقریبات میں شامل نہیں ہوناچاہتے۔