لاہور:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی،ڈاکٹر نے انہیںطبیعت ناساز ہونے پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری علیل ہو گئے اور ان کے ذاتی معالج کراچی سے لاہور پہنچے ۔
آصف علی زرداری کے ذاتی معالج نے ان کا چیک اپ کیا، ڈاکٹر نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔طبیعت ناسازی کے بعد آصف زرداری نے لاہور میں تمام مصروفیات ترک کر دیں ۔