اسلام آباد: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس، ملکی صورتحال بلخصوص حالیہ بلوچستان واقع پر بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، شہداء کی ملکی قربانیاں لازوال ہیں۔
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں لازمی انکےانجام کو پہنچائیں گیں۔
قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اورحفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے، مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے، امن بحالی کے لیے کی گئی کوششوں کو دشمن کے ہاتھوں سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، اور ہم دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کی باقیات کو ختم کر دیں گے۔