مریم نواز سے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک کی ملاقات

293

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے ملاقات کی ۔جرمن سفیر نے مریم نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید اور ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔