واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دے کر 33 چینی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت چینی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کی خواہش مند امریکی کمپنیوں کو سخت مراحل سے گزرنا ہوگا۔ امریکی محکمہ تجارت نے کہا کہ وہ چینی کمپنیوں کو غیر قانونی کمپنیوں کی فہرست میں شامل کر رہا ہے جوکہ دنیا بھر میں موجود ان کاروباری اداروں کی ایک فہرست ہے۔ اس فہرست میں شامل کمپنیاں امریکی حکام کی جانب سے روایتی جانچ نہ کیے جانے کی وجہ سے سخت برآمدی کنٹرول کا شکار ہیں۔