سکھر ،نومسلم لڑکی کی مسلمان لڑکے سے شادی،مسیحی برادری کا اغوا کا شبہ

155

سکھر (نمائندہ جسارت) مسیحی برادری کی لڑکی مریم کے مبینہ اغوا کا معاملہ، مریم نے اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرلی، مریم اور فیاض گڈانی تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئے،مریم نے بیان دیا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے ، میرے والدین اغوا ہونے کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں، اسلام قبول کرنے کے بعد میرا نام فاطمہ رکھا گیا ہے، اسلام قبول کرنے کے بعد مریم نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائر کی تھی، عدالت نے مریم کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد شوہر کے پاس رہنے کا حکم دیا، مریم کے والدین نے دو روز قبل احتجاج کیا تھا۔