ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف آر او پلانٹ کے ملازمین کا نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی ۔آر او پلانٹ کے ملازمین اختر بروہی، غفار خشک، رشید پلیجواور محبوب جوکھیو اور دیگر نے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے بچوں کی اسکول کی فیس نہ دینے کی وجہ سے بچے گھر بیٹھ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ باربار اعلی افسران تک بات پہنچائی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں۔