کوئٹہ: گندم خردبرد کیس‘اعلیٰ حکام کیخلاف ریفرنس دائر

217

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) نیب بلوچستا ن نے کوئٹہ اور اوستہ محمد میں گندم کے گوداموں سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم غائب اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ذمے داران کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ حکام کے مطابق نیب بلوچستان نے گندم کے گوداموں سے ہزاروں بوریوں کے غائب ہونے سے متعلق تحقیقات کی گئی۔ دوران تفتیش پی سی آر کوئٹہ کے انچارج اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نجیب اللہ اور پی آر سی اوستہ محمد کے فوڈ گرین سپروائزر امید علی کی سربراہی میں ہزاروں کی تعداد میںگندم کی بوریاں غائب کرنے اور خزانے کو کروڑوں روپے کی خردبرد کی تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا گیا۔