اسحاق ڈار کی نا اہلی ، الیکشن کمیشن میں ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

122

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی ۔ الیکشن کمیشن 21 فروری کو اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریگا۔ درخواست گذار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا۔دریں اثناء دہری شہریت کے معاملے پرسابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ آج (بدھ کو )سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس میں محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گاوفاقی وزیر کی دوہری شہریت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخیل ،میاں آصف محمود اور میاں فیصل کی جانب سے الیکشن کمیشن میںجنوری 2020میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے 2018کے انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی امریکا کی شہریت چھپائی تھی لہٰذا اس کو نااہل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن میں 2سال تک کیس کی سماعت جاری رہنے کے بعد الیکشن کمیشن نے دسمبر 2022میں نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج بروز بدھ سنایا جائے گا۔