چین کا پاکستان کی علاقائی سالمیت خودمختاری کے تحفظ کی بھرپور حمایت کا اعلان

498

بیجنگ (صباح نیوز)چین نے ایک بار پھرپاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی بھرپور حمایت اور پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لیے بھرپور تعاون کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین مستقبل میں پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کو تیارہے اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔