نیب دائرہ اختیار کیخلاف اپیل‘ آصف زرداری کو ایک ماہ کی مہلت

190

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جعلی اکائونٹس کے پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں نیب دائرہ اختیار کیخلاف اپیل پر آصف زرداری کو عدالت عظمیٰ سے رجوع کیلیے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو پہلے بھی اسی لیے مہلت دی تھی، اب کیا کریں ہم اسی بنیاد پر آپ کی اپیلیں خارج کر دیں؟، عدالت نے عدالت عظمیٰ عملدرآمد بینچ سے ہدایات لے کر 29مارچ تک آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی سندھ بینک کیس میں دائرہ اختیار کیخلاف بھی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔