حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست داخل کردی ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ، رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی اور ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں ارشد پٹھان ایڈووکیٹ کے توسط سے ایک آئینی درخواست داخل کی ہے جس میں سندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں نئے تشکیل دیے جانے والے ٹا¶نزا و ریونین کمیٹیوں کی حلقہ بندی پر اعتراض کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کے زریعے نئی حلقہ بندیاں کرانے اور اعتراض وصول کرانے کی استدعا کی گئی ہے، گذشتہ ماہ بھی ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی اور سابق رکن دلاور قریشی نے ایک درخواست سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ میں داخل کرائی تھی جس میں نئے بلدیاتی نظام میں دیہی و شہری علاقوں کویکجا کرنے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اس پر عدالت عالیہ متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرچکی ہے ۔