چین انسانی حقوق کے ایلچی کو دورے کی اجازت دے‘ اقوام متحدہ

209

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیریس نے مطالبہ کیا ہے کہ چین انسانی حقوق کے ایلچی کو دورے کی اجازت دے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی قیادت عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچلیٹ کو سنکیانگ سمیت ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انتونیو نے بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اوروزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی اور مشیل باچلیٹ کو سنکیانگ تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ۔