سکھر :رمیش لال اور بھائی کی ضمانت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع

219

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کی نیب عدالت کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی رمیش لال اور بھائی کی ضمانت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی گئی، احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش لال اور ان کے بھائی بھون داس کی جانب سے داخل عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی۔