لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا عوام کی جان چھوڑنے کا وقت آچکا، ملک کا ہر شہری عمران مافیا کو مہنگائی اور بے روز گاری کے ہار پہنانے کے لیے بے تاب ہے۔ اپوزیشن مخالف عمران خان کے عوامی رابطہ مہم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا عوام میں جانے کی جرت کر کے دکھائے، عوام انتظار میں ہے ،عوام ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کے ہار بنا کر آپ کا انتظار کر رہی ہے۔ عمران مافیا جلسوں کی نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں ،مریض ، کسان ، تاجر ، مزدور ، طالب علم سڑکو ں پر آپ کی نالائقی ، نااہلی اور لوٹ مار کے ہار لے کر کھڑی ہے۔ عمران مافیا باہر نکلیں عوام تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ہارلے کر آپ کا استقبال کرنے کو تیار ہے ۔ عمران مافیا جلسوں کے لیے نکلیں عوام بجلی بجلی گیس کے بلوں کے ہار آپ کو پہنائے گی ،عمران مافیا جلسوں میں نکلے عوام آٹا چینی چوری اور لوٹ مار کے ہار آپ کے گلے میں ڈالے گی۔