کوئٹہ: دھماکا‘ فائرنگ کے واقعات میں بچہ اور میاں بیوی جاں بحق

218

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، بچہ جاں بحق، ماں اور 2 بچے زخمی ہوگئے، حاجی شہر کے علاقے گور میں رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون مسماة(س) زوجہ ظریف خان اور ظریف خان ولد عبدالطیف کو قتل کردیا، سریاب روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارگنجی کے علاقے بخاری ٹاﺅن کے قریب واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8سالہ کامیلا ولد عبدالسلام جاںبحق جبکہ خاتون اور 2بچیاں 6سالہ بی بی خدیجہ اور ایک سالہ بی بی انزلہ جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے گشت پر مامور 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں 3 کلو بارود استعمال کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، سی ٹی ڈی اور ایف سی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔