اسحاق ڈار‘ میڈیا پر پابندی کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار پر میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کو 26 فروری کیلیے نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں اسد عثمانی کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت اطلاعات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار سابق وزیر خزانہ اور پارلیمنٹ کے معزز رکن ہیں، کسی رکن پارلیمنٹ کی گفتگو اور انٹرویو پر پابندی عاید نہیں کی جاسکتی، اسحاق ڈار کے بیانات پر پابندی آئین کے آرٹیکل 25 اور 19 اے کی صریح خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار پر میڈیا پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔