کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج ہمارا وطن عزیز پاکستان انتہائی خوفناک و گھمبیر مسائل سے دوچار ہے معیشت تباہ، ادارے کمزور ہوش رُبا مہنگائی کے ہاتھوں عوام انتہائی پریشان کن صورتحال کا شکار ہیں۔
ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل تر ہوگیا ہے اور موجودہ نااہل، ملک اور غریب عوام دشمن حکومت اور اس کا وزیر اعظم کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ابھی مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا کیونکہ پاکستان میں آج بھی مہنگائی کئی مماک سے کم ہے ؟ وہ مسلم لیگی رہنماء انور عظیم خان ایڈوکیٹ اور سردار اقبال کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ فیڈرل بی ایریا ضلع وسطی کراچی میں خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات جمہوری عمل میں غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات کی وجہ ہے جمہوریت میں اختلافات اور اختلاف رائے تو جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔
کراچی کو ترقی نہیں ملی موجودہ وفاقی PTI حکومت کراچی کے لئے صرف اور صرف زبانی جمع خرچی اور بیانات اور اعلانات تک ہی محدود ہے۔ 14 سال سے یہاں PPP کی حکومت ہے لیکن افسوس کہ سندھ حکومت نے بھی کراچی اور اہل کراچی کے لئے کوئی عملی کام نہیں کیا کراچی کے عوام جن تکلیف دہ صورتحال کا شکار ہیں لگتا ہے وفاق اور سندھ حکومتوں کو ان سے غرض نہیں یا کراچی پاکستان اور سندھ سے باہر کا کوئی شہر ہے اس روشن حقیقت سے کوئی زی ہوش شخص انکار نہیں کرسکتا کہ نواز شریف کی حکومتوں کے دور میں کراچی کی ترقی اور اس کے لوگوں کیلئے کئی اہم اقدامات کئے گئے۔ گرین بس کا تحفہ بھی کراچی کے عوام کیلئے ان کی خدمت اور محبت کا نذرانہ ہے۔ نواز شریف کا سب سے اہم خدمت کراچی کے امن وا مان کے خوفناک مسئلہ قتل و غارت گری، دہشت گردی کا شکار اہل کراچی کو اس بھیانک صورتحال سے نکالکر امن و امان اور چین و سکون کا ماحول دیا۔ آج کی حکومت نواز شریف کے بنائے گئے منصوبوں پر فیتہ کاٹ کر خوش ہورہے ہیں۔ میری پیدائش کا گھر کراچی ہے۔
سابق گورنر سندھ اور مرکزی نائب صدر محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ دور میں عمرانی حکومت اور صوبہ سندھ کی حکومت نے کراچی اور اس کے لوگوں کی خدمت نہیں بلکہ ان کی مشکلات اور تکالیف میں اضافہ ہی کیا ہے جوکہ قابل مذمت ہے کراچی میں اور پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ نواز شریف کا کارنامہ ہے ۔ سابق وزیر خزانہ اور جنرل سیکریٹری سندھ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی 20 سال تک یرغمال رہا بلدیاتی ادارے ہی نچلی سطح سے لوگوں کے مسائل ٹوٹی سڑکیں، سیوریج، کچرا اور گندگی، اسٹریٹ لائٹ اور پانی کے حل کیلئے اہلیت رکھتی ہے۔
UC چیئرمین /ٹائون چیئرمین اور کونسلر وغیرہ اہم کردار رکھتے ہیں لیکن افسوس کہ سندھ کی حکومت مختلف قوانین کے ذریعے بلدیاتی نظام کے اختیارات کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں دے کر کراچی کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے۔ ہم آئندہ حکومت میں آکر سمندر کے مسائل پر RO پلانٹ لگاکر کراچی کے لوگوں کو میٹھا پانی دین گے ۔ تقریب کے میزبان سردار اقبال اور انور عظیم خان نے تقریب میں شرکت پر تمام قائدین لیگی کارکنوں، عہدیداروں اور مختلف مکاتب فکر کے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ کراچی میں آنے والے دنوں میں مسلم لیگ مضبوط ہوگی اور آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی ہوگی اور ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے ہر ضلع میں اسی طرح چھوٹے چھوٹے پروگرام کرکے مرکزی قائدین میں مرکزی صدر شہبا ز شریف ، نائب صدر مریم نواز کو کراچی بلاکر بڑے جلسے کرینگے۔ اس موقع پر علی اکبر گجر، خواجہ طارق نذیر، یاسین آزاد ایڈوکیٹ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، دلاور جدون، ارشاد بخاری، منور رضا، حاجی طیب زر، خواجہ سلمان، ملک ریاض، حاجی شرافت اکاخیل، قاضی زاہد، ناصر الدین محمود، جاوید میاں، محسن ڈار، سید شبیر حسین کاظمی، فیروز خان، علی عاشق گجر، ندیم اختر آرائیں، اسلم خٹک ایڈوکیٹ، نوشاد اختر، آصف رضا خان، فہد شفیق،عنیب شاہ، سردار صغیر ایڈوکیٹ، فضل دین راجپوت، ظفر جمیل، رئیس خان اکاخیل، گل اکاخیل، فضل خان مہمند، پروین بشیر، لعل بلوچ، سردار زبیر، حافظ فہد عظیم، معروف بزنس مین ناظم ایف حاجی ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔