جمہوریت کی جدوجہد کے لیے لیاری کے لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا، سعید غنی

374
عمران خان جو کسی کو منہ نہیں لگاتے تھے اب خود چل کر اتحادیوں کے گھروں میں جا رہے ہیں، سعیدغنی

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ لیاری کی بہنوں اور بھائیوں کا جذبہ ہے اور یہ لیاری کی پہچان تھی۔

لیاری کے لوگ امن پسند ہیں، جمہوریت کی جدوجہد کے لیے لیاری کے لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ تم غیر مقامی ہو انکو بتانا چاہتے ہیں ہم اصل کراچی کے مقامی ہیں، ایم کیو ایم والے پہلے بھی کراچی شہر سے مخلص نہیں تھے ابھی بھی نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب لیاری میں منعقدہ جلسہ عام اور سنئیر پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر نبیل گبول کی این اے 246 کی آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، نبیل گبول، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ لیاری میں پچھلے کئی سالوں سے جلسوں میں شرکت کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں اس جلسے میں بہت جوش و جذبہ نظر آیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں لیاری کا امن خراب کیا گیا۔ ایک سازش کے تحت لیاری کی تعلیم و امن کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں اپنی زندگی میں دیکھا کرفیو لگتا تھا لیکن اسکے باوجود کراچی شہر کا یہ علاقہ ہمیشہ کھلا رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ پر امن طور مل جل کر رہتے تھے ۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے کہ وہ لیاری کے پرانے ورثہ کو بحال کرائیں، سعید غنی نے کہا کہ 1906 کا نقشہ یوسف بلوچ کو دکھایا اس وقت پاکستان قائم نہیں ہوا تھا لیکن اس وقت بھی کراچی تھا اور کراچی میں صرف لیاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کراچی کے وارث ہیں اور ہم کو بھی کراچی کو دہشتگردی اور بربادی سے بچانا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ تم غیر مقامی ہو انکو بتانا چاہتے ہیں ہم اصل کراچی کے مقامی ہیں، سعید غنی نے کہا کہ کراچی کسی مخصوص زبان بولنے والوں کا نہیں ہے، یہ سب کا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقی اور امن اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک لیاری میں امن و ترقی نہین ہوتی، سعید غنی نے کہا کہ سیاسی اختلاف ہوتے ہیں یہ بری بات نہیں ہے، لیاری سے ہی ذوالفقار علی بھٹو کھڑے ہوئے تو جیتے لیاری کے لوگ ایک تھے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کھڑی ہوئیں جیت گئیں ، اس وقت بھی لیاری ایک تھا۔ آصف زرداری کھڑے ہوئے تو جیتے لیکن جب بلاول بھٹو زرداری کھڑے ہوئے تو لیاری سے ہارے اس کی وجہ لیاری کے لوگوں میں تفرقہ پیدا کیا گیا اسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری ہارے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو سازش کے تحت ہرایا گیا، سعید غنی نے کہا۔کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہیں، پیپلز پارٹی کے نمائندے آپکے پاس آئینگے، اب بلاول بھٹو زرداری کو کوئی ہرانہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جس کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ دینگے انکو ووٹ دیں گے، سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور بینظیر بھٹو کا امیدوار ہوگا وہ جیتے گا، سعید غنی نے کہا۔کہ ایم کیو ایم اس وقت بھرپور سازش کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم اردو بولنے والوں کو سندھیوں، بلوچوں پختونوں کو لڑوانا چاہتے ہیں، یہی سازش ایم کیو ایم اس لیے کرنا چاہتی ہے تاکہ انکی دوکان چلے، سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کراچی سے مخلص نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے پہلیبھی کراچی شہر سے مخلص نہیں تھے ابھی بھی نہیں ہیں، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ آج کا شاندار جلسہ لیاری کی پرانی یاد دلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پرانے دوست یہاں لیاری میں ملے، وقار مہدی نے کہا کہ لیاری بھٹو کا قلعہ تھا اور رہے گا۔ 2018 کے انتخابات میں لیاری کے قومی و صوبائی حلقوں میں کیا ہوا، سب کو پتہ ہے، ایک سازش کے تحت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری کے این اے 246 پر کروادیا گیا، آر ٹی ایس کو بٹھا دیا گیا، لیاری کے حلقے رزلٹس تاخیر سے دیے گئے، جس سے سازش کے تحت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ہرادیا گیا، وقار مہدی نے کہا کہ لیاری میں موجودہ حکومت نے کوئی ملازمت نہیں دی، نہ کوئی کام ہوا ہے، جلسہ سے  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن صدر سعید غنی کو خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ آج این اے 246 کا آفس کا افتتاح کردیا ہے۔

نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کو بھگانے کے لیے تیار رہیں۔ آج لیاری میں پیپلز پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے، نبیل گبول نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لانگ مارچ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کل شہباز شریف نے آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کھانے پر بلایا۔شہباز شریف بغیر لالچ کے کھانہ بھی نہین کھلاتے۔ شہباز شریف سمیت ن لیگ کی قیادت نے سمجھ لیا کہ عمران خان کو پیپلز پارٹی کے بغیر ممکن نہین ہے، اس لیے شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو کھانے پر مدعو کیا، نبیل گبول نے کہا کہ لیاری والون کی خدمت کے لیے ہر وقت اپنے دفتر میں موجود رہونگا، جبکہ آئندہ اتوار 13 فروری کو سپر ہائی وے پر گبول گوٹھ پر موبلائزیشن جلسے کرینگے، سعید غنی صاحب شرکت کرینگے۔

جاوید ناگوری نے کہا کہ اتحاد ٹان میں ابھی پیپلز پارٹی کا ایونٹ تھا، اے این پی کی ڈسٹرکٹ کی قیادت نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں لیاری کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں کو کم کرکے ایک کردیا۔ لیاری سے بلاول بھٹو زرداری کو سازش کے تحت ہرایا گیا۔

جاوید ناگوری نے کہا کہ سندھ کو توڑنے اور سازش کی بات ہوئی تو سب سے پہلے لیاری نے احتجاج کیا۔ ماضی میں لیاری میں سازش کے تحت بھائی کو بھائی کے ہاتھوں قتل کرایا گیا لڑایا گیا، جاوید ناگوری نے کہا کہ لیاری میں اب کوئی گروپنگ نہیں ہے۔ جہان بھٹو کا نام آتا ہے ہم متحد ہوتے ہیں، جاوید ناگوری نے کہا کہ لانگ مارچ میں جانے والے  والنٹری طور پر اپنے نام لکھوائیں، لانگ مارچ کی شروعات مزار قائد سے ہوگی، مہنگائی اور معاشی عذاب میں پھنسے لوگ عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔